پشاور (آئی این پی )پشاور ہائیکورٹ، چترال این اے 1 سے ممبر قومی اسمبلی عبدالطیف کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے کی درخواست گزار این اے 1 چترال سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے، سپیکر قومی اسمبلی نے بغیر کسی نوٹس کے الیکشن کمیشن کو نااہلی کی ریفرنس بھیجی، درخواست گزارکے وکیل معظم بٹ ایڈووکیٹ نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ سپیکر نے ریفرنس میں کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے درخواست گزار کو 10 سال سزا سنائی ہے، ان کو نااہل قرار دیا جائے، الیکشن کمیشن نے ہمیں نوٹس دیا اور بغیر سنے، بغیر کسی پراسس کے درخواست گزار کو نااہل کیا