میانوالی حملہ کیس احمد خان بھچر سمیت 50افراداشتہاری قرار محمد اسماعیل کو 25 سال قید کا حکم

 ایک ماہ کے اندر احمد خان بھچر، احمد چٹھہ اور بلال اعجاز سمیت تمام اشتہاریوں کو گرفتار کیا جائے:سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت کا ڈی پی او میانوالی کو حکم

سرگودھا(آئی این پی)سرگودھا کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے جڑے جوڈیشل کمپلیکس میانوالی حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے محمد اسماعیل کو 25 سال قید کی سزا سنا دی جبکہ 50 رہنما و کارکن اشتہاری قرار دے دیئے۔سرگودھا میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد نعیم شیخ نے مقدمہ نمبر 349/23 کا فیصلہ سنایا کہ ملزموں پر 9 مئی کو جوڈیشل کمپلیکس حملہ میں توڑ پھوڑ اور جلا گھیرا کے الزامات ثابت ہوئے ہیں۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈی پی او میانوالی کو ایک ماہ کے اندر احمد خان بھچر، احمد چٹھہ اور بلال اعجاز سمیت تمام 50 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔