میانوالی میں کالاباغ روڈ پر ٹریفک کا افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی، تاہم شدید زخمی ہونے کے باعث تمام افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں پائی خیل کی رہائشی 38 سالہ خاتون، 4 سالہ بچہ اور 45 سالہ رضی شامل ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔