مسافر وین میں2بچوں کی ماں سے زیادتی،3 گرفتار

گرفتار افراد میں مسافر وین کا ڈرائیور، کنڈیکٹر اور ان کا ایک ساتھی شامل ہیں 
راولپنڈی(خصوصی رپورٹ )راولپنڈی میں تھانہ روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر وین میں 2 بچوں کی ماں سے زیادتی میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔گرفتار افراد میں مسافر وین کا ڈرائیور، کنڈیکٹر اور ان کا ایک ساتھی شامل ہیں۔ مدعیہ مقدمہ کے مطابق ملزمان نے 2 بچوں کی ماں کو اس کی ساس اور نند کی ایما پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے شاپنگ کیلئے جانے والی خاتون کو گاڑی میں زیادتی کا نشانہ  بنایا ملزمان نے2بچوں کی ماں کو اس کی ساس اور نند کی ایما پر زیادتی کا نشانہ بنایا