کراچی: آج جزوی ابر آلود موسم، بارش کے ہلکے امکانات

کراچی: آج جزوی ابر آلود موسم، بارش کے ہلکے امکانات

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کراچی کا مطلع آج جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ دن بھر بارش کے صرف 10 فیصد امکانات ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہر میں موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔شہر میں ہوائیں تقریباً 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 40 سے 50 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔