رکشہ حادثے کا شکار 5 افراد زخمی

ظفروال (خصوصی رپورٹ) چوہالی درمان روڈ پر تیز رفتاری کے باعث رکشہ سڑک سے نیچے اتر کر حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال منتقل کر دیا۔زخمیوں میں 38 سالہ علی رضا، 30 سالہ ذیشان، 65 سالہ لیاقت علی اور 45 سالہ جاوید سمیت دیگر شامل ہیں۔