میری زندگی کا کوئی ایسا فیصلہ ہوا تو اس کا اعلان میرا خاندان کرے گا:پی پی چیئرمین
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی منگنی اور شادی کی تردید کردی۔بلاول بھٹو نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میری زندگی کا کوئی ایسا فیصلہ ہوا تو اس کا اعلان میرا خاندان کرے گا۔ سوشل میڈیا نے میری بات پکی، منگنی اور شادی بھی کروا دی ہے،ایسا کچھ نہیں ہوا ہے،نہ ہی میں کسی شہزادی گلوریا کوجانتا ہوں۔ سوشل میڈیا پر یہ تماشے حقیقی ایشوز پر سے توجہ ہٹانے کے لئے ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا سانحہ پمز میں پاکستان کے دارالحکومت میں 14 بچے فوت ہوئے، ایک وزیر جو پاکستان کا گورباچوف بننا چاہتا ہے ہمارے ملک کے تیس ٹکڑے کرنا چاہتا ہے، یہ وزیر ایک ہسپتال نہیں سنبھال سکتا ہے، یہ وزیر لاہور کے بزنس مینوں سے کہہ رہا ہے صوبے بنائو اور چلائو۔ یہ وزیر اس وقت کہہ رہا ہے جب سندھ اسمبلی اس معاملے پر ایک جرات مندانہ موقف لے رہی ہے۔