یہ سوشل میڈیا تماشا ہے جو اصل ایشو سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے ہے:چیئرمین پیپلز پارٹی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اپنی منگنی کی تردید کردی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا واضح کرتا ہوں نہ تو بات پکی ہوئی نہ منگنی ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا نے میری بات پکی، منگنی اور شادی بھی کروادی ہے، لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا ہے۔ اصل میں یہ سوشل میڈیا تماشا ہے جو اصل ایشو سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے ہے۔