کھلا مین ہول،ایگزیکٹو انجینئر راوی ٹائون معطل

 مین ہول کو بروقت کور نہ کرنے اور فرائض کی ادائیگی میں غفلت پر کارروائی 
لاہور (خصوصی رپورٹ )وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر کھلے مین ہولز کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت محکمہ ہائوسنگ نے کارروائی کرتے ہوئے ذیشان منظور، ایگزیکٹو انجینئر راوی ٹائون کو معطل کر دیا۔لاہور کے علاقے فاروق گنج میں کھلے مین ہول کا انکشاف ہوا تھا۔ مین ہول کو بروقت کور نہ کرنے اور فرائض کی ادائیگی میں غفلت پر سیکرٹری ہائوسنگ نورالامین مینگل نے متعلقہ افسر کیخلاف کارروائی کی۔ نورالامین مینگل کاکہناہے کہ فرائض کی ادائیگی میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ غفلت اور نااہلی کے مرتکب افسر اپنی سیٹوں پر نہیں رہیں گے۔ تمام متعلقہ افسر اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔