سونا 1800 روپے سستا، 4لاکھ 66ہزار136 روپے تولہ ہوگیا

کراچی (آئی ا ین پی )ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور  پیر کو بھی مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1800 روپے سستا ہوگیا۔گزشتہ کاروباری روز سونے کی قیمت میں ہونے والی کمی کے بعد  قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 66 ہزار 136 روپے تک پہنچ گئی۔دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت بھی کم ہوئی ہے اور 1543 روپے کی کمی کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 99 ہزار 636 روپے کا ہوگیا۔