نئی دہلی (آن لائن) بھارت کی ریاست بہار میں سول سروسز کے امیدواروں کا امتحانی تنازع اور بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا ہے، بڑی تعداد میں طلبہ سڑکوں پر نکل آئے اور امتحانی عمل میں شفافیت، بروقت بھرتیوں اور اپنے مطالبات تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔بھارتی جریدے دکن ہیرالڈکے مطابق اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے بی پی ایس سی امتحانی تنازع پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت جواب دہی سے بچنے کے لیے پولیس کو استعمال کر رہی ہے