رحیم یارخان(خصوصی رپورٹ ) پرانی دشمنی پر شراورکوش گینگ نے فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے تین افراد قتل کردیا ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روزموضع فتح پور سکندرچاچڑکے رہائشی ایک ہی خاندان کے تین افراد عبدالحق، سلیم اورسکندر اپنے رقبہ کی طرف جارہے تھے، گھات لگا ئے کوش اور شرگینگ کے شاہوکوش،ثنا اللہ عرف ثنوں وغیرہ نے اندھادھند فائرنگ کردی ،سلیم اورسکندر موقع پر جبکہ عبدالحق شیخ زید ہسپتال میں دم توڑگیا، سیلرا برادری کے افراد نے بھی جوابی فائرنگ کی اور ایک گھنٹہ تک فائرنگ کاتبادلہ ہوتا رہا ، پولیس تاخیرسے پہنچی اسی دوران حملہ فرار ہو گئے۔ بعدازاں پولیس نے تینوں لاشیں تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیں اور کچہ رونتی(سندھ) کے رہائشی شراورکوش گینگ کے حملہ آور وں کی تلاش شروع کردی۔