کراچی میں ترقیاتی کام کے باعث سر سید فلائی اوور کی حسن اسکوائر جانے والی سمت ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کردی گئی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق مذکورہ سمت ترقیاتی کام مکمل ہونے تک بند رہے گی، جبکہ شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نیپا سے حسن اسکوائر جانے والی ٹریفک راشد منہاس روڈ استعمال کرے گی، جبکہ ملینیم مال سے دائیں جانب مڑ کر اسٹیڈیم روڈ کے ذریعے اپنی منزل کی جانب جایا جاسکے گا۔گلشن اقبال، عیسیٰ نگری اور عزیز آباد جانے والی چھوٹی گاڑیاں نیپا فلائی اوور کے نیچے سے دائیں جانب مڑ کر سردار علی صابری روڈ اور رب میڈیکل سگنل کے راستے اپنی منزل تک پہنچ سکیں گی۔ترجمان کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق اہم مقامات اور ڈائیورژن پوائنٹس پر ٹریفک پولیس کا عملہ موجود رہے گا۔شہریوں کو ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کرنے اور غیر ضروری پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ٹریفک سے متعلق رہنمائی یا ہنگامی صورتحال میں شہری ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔