کراچی کے سپرہائی وے پر تیز رفتار کوسٹر کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ سپرہائی وے سے ناردرن بائی پاس کٹ کے قریب پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق شخص سمیت زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔حادثے کی مزید تفصیلات اور وجوہات سے متعلق معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔