وادی نیلم میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق

وادی نیلم میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: وادی نیلم کے شنڈداس کے مقام پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں سیاحوں کو لے جانے والی گاڑی کھائی میں گر گئی، حادثے میں پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ گاڑی کی خراب حالت یا راستے کی دشواری کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ڈرائیور اور ایک خاتون سیاح بھی شامل ہیں۔ زخمی کو فوری طور پر مقامی ہسپتال اے ڈی ایس ہلمت منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثہ کی شکار ہونے والی گاڑی وادی نیلم کے سیاحتی مقام تاؤبٹ لے جا رہی تھی۔ حکام نے کہا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد کی شناخت کے عمل کا سلسلہ جاری ہے اور ابتدائی طور پر متاثرین کے اہلخانہ یا شناخت کے بارے میں معلومات نہیں ملی ہیں۔مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں حادثے کے بعد موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں انجام دے رہی ہیں، اور سیاحوں کو محفوظ رکھنے کے لیے اضافی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔