ڈیانا نے نمرہ اور مسکان کے ساتھ موبائل نمبر شیئر کیے، پارٹیز میں دعوت پر شرکت کا اظہار کیا
غازی روڈ پر ڈیانا نے گاڑی میں ہاتھا پائی شروع کردی، اسی دوران وہ زبردستی گاڑی سے اتر گئی
ڈیانا کا پرس اور موبائل فون گاڑی میں رہ گیا تھا، جسے راستے میں گاڑی سے باہر پھینک دیا :ملزم محسن
لاہور(کرائم رپورٹ)ڈیفنس میں غیر ملکی لڑکی سے مبینہ زیادتی کے کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آگئی،گرفتار ملزمان نے پولیس کے سامنے اپنے بیانات ریکارڈ کرا دیے۔ پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر ڈیفنس میں واقع فلیٹ سے شواہد بھی اکٹھے کر لیے۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمہ مسکان نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کی متاثرہ غیر ملکی لڑکی ڈیانا سے ایک پارٹی میں ملاقات ہوئی، جہاں ڈیانا نے نمرہ اور مسکان کے ساتھ موبائل نمبر شیئر کیے۔ ملزمہ کے مطابق ڈیانا نے آئندہ پارٹیز میں دعوت پر شرکت کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ جبکہ گرفتار ملزم محسن نے بیان میں کہا کہ ڈیانا سے اس کی پہلی ملاقات 25 ستمبر کو مسکان اور نمرہ کے ذریعے ایک نجی سوسائٹی میں ہوئی۔ محسن کے مطابق بعد ازاں وہ نمرہ، مسکان اور ڈیانا کے ہمراہ ڈیفنس گئے۔تیسرے ملزم علی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ڈیفنس میں واقع فلیٹ میں ڈیانا کے ساتھ وقت گزارا گیا، جہاں پارٹی کے دوران مبینہ طور پر صورتحال خراب ہوگئی۔ بعد ازاں ڈیانا کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر وہاں سے روانہ ہوئے غازی روڈ پر پہنچنے کے بعد ڈیانا نے گاڑی میں ہاتھا پائی شروع کردی اور اسی دوران وہ زبردستی گاڑی سے اتر گئی۔ ملزم علی نے پولیس کو مزید بتایا کہ صورتحال دیکھ کر وہ گھبرا گئے اور گاڑی بھگا دی دونوں ملزمان نے اعتراف کیا کہ ڈیانا کا پرس اور موبائل فون گاڑی میں رہ گیا تھا، جسے بعد ازاں راستے میں گاڑی سے باہر پھینک دیا گیا۔ اس حوالیسے پولیس زرائع کا مزید کہنا ہے
کہ ملزمان کی نشاندہی پر ڈیفنس میں واقع فلیٹ کی نشاندہی کرکے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش اور شواہد کی فرانزک جانچ جاری ہے۔