چاہتا ہوں مریم نواز وزیراعظم بنے، وہ ڈلیور کرسکتی ہے: کیپٹن(ر) صفدر

مریم نواز کا وقت بڑا قیمتی ہے، رات  9بجے سونا اور صبح 8بجے دفتر پہنچ جاتی ہے، اس کو ڈسٹرب نہیں کرنا 
میرے اور مریم نواز میں کوئی فاصلہ نہیں‘ مریم نواز وزیراعظم بن گئی تو شاید میں الیکشن بھی نہیں لڑوں گا
اسلام آباد(آئی این پی ) مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے  مریم نواز کا وقت بڑا قیمتی ہے، رات کو 9بجے سوجانا اور صبح 8بجے دفتر پہنچ جاتی ہے، اس کو ڈسٹرب نہیں کرنا ، اللہ نے اس کو ایک موقع دیا ہے، اس کا ایک امتحان کا وقت ہے، میں آج بھی چاہتا ہوں کہ مریم نواز وزیراعظم بنے، کیونکہ وہ ڈلیور کرسکتی ہے۔ایک انٹرویو میں  انہوں نے کہا کہ  مریم نواز   کو ماں باپ کی تربیت ہے، میں نے ووٹ دیا کہ مریم نوازوزیراعظم ہے، مجھے مایوسی ہوئی تھی، آج پتا چل گیا کہ جس طرح پنجاب سجا دیا ، پاکستان کو بھی سجا سکتی ہے۔ الیکشن کے بعد مریم نواز نے مجھے میسج کیا کہ پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا کہ وزیراعلی بنوں میں نے کہا کہ مبارک ہو، میرے اور مریم نواز میں کوئی فاصلہ نہیں، اس کا وقت بہت قیمتی ہے،