ریٹائرمنٹ کے بعد والی مراعات واپس لیں ورنہ میں عدالت سے رجوع کروں گا
نوازشریف مانسہرہ سے ہارے نہیں ،ہروایاگیا،علیمہ پرانڈہ پھینکنا قابل مذمت :گفتگو
شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کیپٹن(ر)محمد صفدر نے کہا ہے کہ مانسہرہ سے میاں نوازشریف ہارے نہیں بلکہ انہیں ہرایاگیا ، اگرعمران خان کو مریم نواز کی طرح15دن جیل کاٹنی پڑجائے تو انکی چیخیں نکل جائیں گی، آئین و قانون کا تقاضا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے فوری طور پر دفتر خالی کرایا جائے اور انہیں ریٹائرمنٹ کی مدت کے بعد ملنے والی تمام مراعات واپس لی جائیں اگر ایسا نہ کیا گیا تو میں قانون کی بالادستی کیلئے الیکشن کمیشن کے خلاف عدلیہ کے دروازے پر دستک دوں گا۔انہوں نے شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان پرانڈہ پھینکنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ہمیں بہن،بیٹی ،ماں کااحترام کرناچا ہئے ، سیاست اپنی جگہ مگر اخلاقیات اورروایات کوتوڑنانہیں چاہئے ، اگرجامعہ نعیمہ میں نوازشریف پرجوتااورخواجہ آصف پرسیاہی پھینکنے والے کی انکوائری کی جاتی توایسا کوئی واقعہ دوبارہ رونمانہ ہوتا۔