سینڈوچزخواتین پارلیمانی کاکس کے اجلاس کے لئے منگوائے گئے،لال بیگ نکلنے پر ارکان نے شدید برہمی کا اظہار کیا
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پارلیمنٹ ہائو س کے کیفے ٹیریا سے منگوائے گئے سینڈوچ سے لال بیگ نکل آیا ۔سینڈوچزخواتین پارلیمانی کاکس کے اجلاس کے لئے منگوائے گئے جس کی صدارت رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کر رہی تھیں ،اجلاس میں کھانے سے لال بیگ نکلنے پر ارکان نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔رکن قومی اسمبلی نعیمہ کشور نے کہا کہ اس سے پہلے بھی کھانے میں لال بیگ نکلے تھے،ہمیں اپنی صحت کی فکر ہے یہاں کھانا بھی غیر معیاری ہے،ممبران نے کیفے کی صفائی کے ناقص انتظامات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔