پاکپتن:فتنہ الخوارج کا دہشتگرد گرفتار

ساہیوال (خصوصی رپورٹ )سی ٹی ڈی نے پاکپتن میں دو دہشگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد گرفتارکرلیا، جبکہ اسکا ساتھی دہشتگرد فرار ہوگیا۔ گرفتار دہشتگرد سے نفرت انگیز مواد برآمدکرلیا گیا۔ فتنہ الخوارج کے دہشت گرد پمفلٹ، سٹیکرز اورکتابیں تقسیم کرکے شہریوں کو دہشت گرد تنظیم میں شامل ہونے کی دعوت دے رہے تھے۔گرفتار دہشت گرد کی پہچان محمد سلیم کے نام سے ہوئی جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔