وزیراعظم شہباز شریف: پاک-چین دوستی ناقابلِ شکست، وقت کے ساتھ مزید مستحکم

وزیراعظم شہباز شریف: پاک-چین دوستی ناقابلِ شکست، وقت کے ساتھ مزید مستحکم

ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی ایک لازوال اور ناقابلِ شکست رشتہ ہے جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات پر فخر کرتا ہے۔وزیراعظم نے حکومتِ پاکستان اور عوام کی جانب سے عوامی جمہوریہ چین کے 76ویں قومی دن پر چینی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کی۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن چین کے شاندار قومی سفر کی یاد دہانی ہے اور عالمی امن، استحکام اور ترقی میں چین کے کردار کا اعتراف بھی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین نے ترقی اور خوشحالی کے ایسے سنگِ میل عبور کیے ہیں جو دنیا کے لیے ایک روشن مثال ہیں۔ پاک-چین دوستی باہمی اعتماد، قربانی اور اخلاص پر مبنی ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے امن اور ترقی کی ضمانت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان کا حالیہ دورۂ چین انتہائی مفید اور نتیجہ خیز رہا، جس کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس اور بزنس ٹو بزنس کانفرنس میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے طے پائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک دونوں ممالک کے درمیان سب سے اہم منصوبہ ہے جو اب اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔