ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں دو سال سے بند انگور اڈہ بارڈر کو کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق یکم اکتوبر سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی گاڑیوں کی آمدورفت بحال ہو گئی ہے۔بارڈر کے دوبارہ کھلنے پر ایک پُروقار افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر، رکن قومی اسمبلی، سول و عسکری حکام، قبائلی عمائدین، علما کرام اور طلبہ نے شرکت کی۔تاجر برادری نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انگور اڈہ بارڈر کھلنے سے نہ صرف معیشت بہتر ہوگی بلکہ عوام کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔یاد رہے کہ بارڈر کی دو سالہ بندش کے باعث تاجروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا تھا، تاہم اب اس فیصلے سے خطے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔