117 سالہ خاتون کی طویل عمر کا راز ، حیران کن انکشافات

واشنگٹن (آئی این پی )دنیا کی طویل العمرخاتون کی زندگی اور عادات پر کی جانے والی سائنسی تحقیق نے حیران کن انکشافات کیے ہیں۔سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق اسپین کی ماریا برانیئس دنیا کی سب سے معمر خاتون تھیں جو 117 برس تک زندہ رہیں۔ ان کے معدے کی صحت بالکل بچوں جیسی تھی، جس کی وجہ سے ان کے جسم میں سوزش بالکل نہیں تھی۔ جانتے ہیں وہ کس قسم کی غذائیں کھاتی تھیں جو ان کی لمبی عمر کا راز بنی؟۔ماریا نے مرنے (2024) سے پہلے خون، تھوک، پیشاب اور فضلے کے نمونے سائنس دانوں کو دئیے تھے۔ ان نمونوں کے تجزیے میں یہ بات سامنے آئی کہ اگرچہ ان کے خلیے بوڑھے تھے، مگر ان کے جین بالکل جوان لوگوں کی طرح صحت مند تھے۔ماریا کی طویل عمر میں نہ صرف ان کے جینز بلکہ صحت مند طرزِ زندگی کا بھی بڑا حصہ تھا۔ وہ روزانہ تین بار دہی یا دہی جیسی غذائیں کھاتی تھیں، جس سے ان کا وزن اور جسمانی صحت متوازن رہی۔ ان کی خوراک میں مچھلی اور زیتون کا تیل بھی شامل تھا