اسرائیل کا ای ون بستی منصوبہ دو ریاستی حل پر براہِ راست حملہ ہے عاصم افتخار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا  غزہ  منصوبہ امن کیلئے نادر موقع  ،پاکستان  مشاورتی عمل میں فعال طور پر شریک رہے گا
 سلامتی کونسل اپنی ذمہ داریاں پوری   اور فوری طور  پر  ایسی قرارداد منظور کرے جو اسرائیلی بستیوں کو غیرقانونی قرار دے
نیویارک (آئی این پی )اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو امن کیلئے نادر موقع قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ  اگرچہ غزہ میں امن کے امکانات تیزی سے معدوم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں مگر اسی دوران نئی سفارتی راہیں بھی کھل رہی ہیں، پاکستان اس مشاورتی عمل میں فعال طور پر شریک رہے گا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرقِ وسطی سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مندوب نے خبردار کیا کہ اسرائیل کا ای ون بستی منصوبہ دو ریاستی حل پر براہِ راست حملہ ہے، مشرقی یروشلم کو فلسطین سے کاٹنے اور مغربی کنارے کی جغرافیائی وحدت کو ختم کرنے کی یہ کوشش صریحا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دو ریاستی حل ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہے، جو 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق اور مشرقی یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت مانتے ہوئے ممکن ہے