الیکشن کمیشن نے 8 اکتوبر کو سیکرٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
اسلام آباد(آئی این پی )پنجاب بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر پر الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کے خلاف کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں اس حوالے سے اجلاس ہوا۔ الیکشن کمیشن نے 8 اکتوبر کو سیکرٹری بلدیات پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔الیکشن کمیشن اعلامیہ میں کہا گیا پنجاب میں لوکل گورنمنٹ کی معیاد 2021 میں ختم ہوئی، پانچ مرتبہ قوانین میں ترامیم ہوئیں اور تین بار حلقہ بندیاں کی گئیں، دو مرتبہ الیکٹورل گروپس رجسٹر ہوئے، چھٹی بار قانون سازی زیر التوا ہے