اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )وفاقی حکومت نے اعلیٰ سطح پر تقرریاں اور تبادلے بھی کیے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کے مطابق پاکستان پولیس سروس کے گریڈ 21 کے افسر طارق چوہان کو نیشنل پولیس بیورو کا ڈائریکٹر جنرل اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20 کے افسر عدنان ارشد اولکھ کو جنرل منیجر واپڈا تعینات کیا گیا ہے۔