لاہور(خصوصی رپورٹ )غلام دستگیر کو وزیر اعظم آفس میں بطور ڈائریکٹر پبلک افیئرز تعینات کردیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی کے آفیسر غلام دستگیر کو وزیراعظم آفس کیلئے پبلک افیئرز یونٹ کا ڈائریکٹر تعینات کیا،وزیراعظم آفس کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا، غلام دستگیر نے اپنی ذمہ داریوں کا چارج سنبھال لیا۔