سی ڈی اے کو کارروائی سے روکنے کے لیے جعلی نوٹسز کا سہارا لیا گیا:وکیل
رہائشی علاقوں میں غیر قانونی ہاسٹلز کیخلاف کارروائی سے روکنے کا حکم امتناع ختم
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے وفاقی دارالحکومت کے رہائشی علاقوں میں غیر قانونی گیسٹ ہاؤسز اور ہاسٹلز کیخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئیسی ڈی اے کی کارروائی کیخلاف 2 درخواستیں واپس لئے جانے، جبکہ تین درخواستیں عدم پیروی پر خارج کردیں اور سی ڈی اے کو رہائشی علاقوں میں غیر قانونی ہاسٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کیخلاف کارروائی سے روکنے کا حکم امتناع ختم کردیا،گزشتہ روز درخواستوں کویکجاکرکے سماعت کے دوران سی ڈی اے کے وکیل بیرسٹر بلال نصیر نے جعلی نوٹسز کا معاملہ عدالت میں اٹھا یاجس پر غیر قانونی ہاسٹلز کیخلاف کارروائی سے روکنے کے لیے جعلی نوٹیفکیشن پر حکم امتناع لئے جانے کا انکشاف ہوا،وکیل سی ڈی اے بیرسٹر بلال نصیرنے کہا سی ڈی اے کو کارروائی سے روکنے کے لیے جعلی نوٹسز کا سہارا لیا گیا،سی ڈی اے زوننگ قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی سے بچنے کے لیے جعلی نوٹسز استعمال ہوئے۔