لاہور (کرائم رپورٹر) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیامیچ کے موقع پر لاہور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق قذافی اسٹیڈیم اور اس کے اطراف میں پولیس کے خصوصی دستے تعینات کیے گئے ہیں جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ اور نگرانی کا سلسلہ جاری ہے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ شائقین کرکٹ کو بھی بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہیلاہور پولیس کھیلوں کے فروغ کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیسپروائزری افسران کو پی سی بی اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ بہترین کوآرڈینیشن کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ میچ کے دوران ڈولفن اسکواڈ، سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں مسلسل پٹرولنگ کریں گی جبکہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کے ذریعے تمام اہم پوائنٹس کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے بھی جامع پلان تشکیل دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ سی سی پی او لاہور نے سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور جوانوں کو الرٹ رہ کر فرائض انجام دینے کی ہدایت کی ہے یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ یکم نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا