کمپنیاں تحلیل ، 41ستھرا پنجاب ایجنسیز بنانے کابل منظور

ستھرا پنجاب اتھارٹی بنانے کا مقصد کوڑے کو کارآمد استعمال میں لانا 
لاہور (خصوصی رپورٹ )صوبہ پنجاب میں ستھرا پنجاب اتھارٹی کا ڈرافٹ منظور کر لیا گیا ،دس ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں تحلیل کر کے 41ستھرا پنجاب ایجنسیز بنانے کا بل منظور کر لیا گیا اتھارٹی کے فیصلے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ایجنسی کے فیصلے ڈپٹی کمشنرز کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات پنجاب نے کیبنٹ میں بل پیش کیا۔ کیبنٹ نے ستھرا پنجاب اتھارٹی /ایجنسی بنانے کی منظوری دے دی ،صوبہ بھر میں دس سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز اتھارٹی کی ماتحت کام کریں۔ ستھرا پنجاب اتھارٹی بنانے کا مقصد کوڑے کو کارآمد استعمال میں لانا ہے۔ ویسٹ ٹو انرجی ،رورل سینٹین اور ماحول عوام دوست اقدامات کئے جائیں گے ، ستھرا پنجاب اتھارٹی کے فیصلے وزیر اعلیٰ پنجاب کریں گی،ڈسٹرکٹ لیول پر ستھرا پنجاب ایجنسی ڈی سی کی ذمہ داری ہو گی۔سالڈ ویسٹ کمپنیز کی ایچ آر ،پراپرٹیز ،فنڈز ،پنشن ،مشینری اور کنٹریکٹ کے فیصلے ڈی سی کی ذمہ داری ہو گی۔13سال بعد ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز کو تحلیل کر کے اتھارٹی کا درجہ دینے کے لئے ڈافٹ بل منظور کر لیا گیا۔