سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی آخری تاریخ میں دو ماہ کی توسیع

سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی آخری تاریخ میں دو ماہ کی توسیع

سندھ میں گاڑیوں کی جدید نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی آخری تاریخ میں مزید دو ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔

 محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے، جس کے مطابق اب گاڑیوں کی جدید سکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔یاد رہے کہ سندھ میں اجرک والی نمبر پلیٹس کی ڈیڈ لائن 31 اکتوبر کو ختم ہو چکی ہے، اور اب شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس تاریخ سے قبل اپنی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس تبدیل کروائیں۔محکمہ ایکسائز کا بتانا ہے کہ سندھ بھر میں تقریباً 65 لاکھ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں، جن میں سے صرف کراچی میں یہ تعداد 33 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ تاہم، بہت سے شہری موٹر سائیکلیں خرید تو لیتے ہیں مگر انہیں اپنے نام رجسٹرڈ نہیں کرواتے، بلکہ اوپن لیٹر پر استعمال کرتے ہیں، جو کہ قانوناً جرم ہے اور اس کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔یہ اقدام شہریوں کو جدید اور محفوظ نمبر پلیٹس کی طرف راغب کرنے اور قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے تاکہ ٹرانسپورٹ سسٹم کو بہتر اور محفوظ بنایا جا سکے۔