وائٹ ہاؤس کی صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں

وائٹ ہاؤس کی صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں

وائٹ ہاؤس نے صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں جس کے تحت اب صحافی بغیر اجازت پریس سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام کے دفاتر میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔

 اس نئی پالیسی کے تحت "اپر پریس روم" میں داخلہ صرف پیشگی اپائنٹمنٹ پر ممکن ہوگا۔اعلامیے کے مطابق یہ پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی تاکہ حساس معلومات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ یہ اقدام گزشتہ ماہ پینٹاگون میں نافذ کی گئی پابندیوں کے بعد دوسرا بڑا اقدام ہے، جس کا مقصد حکومتی امور اور معلومات کے تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔اس نئی پالیسی سے صحافیوں کو دفتر کے اندر رسائی کے لیے پہلے سے مقررہ وقت پر ملاقات یا اپائنٹمنٹ لینا لازمی ہوگی، جس سے حکومتی امور میں شفافیت اور حساس معلومات کے تحفظ کو تقویت ملے گی۔