سعودی حکومت کی عمرہ بارے نئی سخت پالیسی نافذ

ویزا اس وقت جاری ہوگا جب  رہائش کی بکنگ ’’نسک مسار‘‘ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر درج ہو گی
جدہ(آئی این پی )سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ نئے عمرہ سیزن سے بین الاقوامی زائرین کو عمرہ ویزا صرف اس وقت جاری کیا جائے گا جب ان کی رہائش کی بکنگ "نسک مسار" ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر درج ہو گی۔یہ فیصلہ 10 جون 2025   (14ذو الحجہ 1446ھ )سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔ اس کے تحت تمام عمرہ سروس فراہم کنندگان، کمپنیوں اور بین الاقوامی ایجنٹس کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ زائرین کے لیے صرف وزارت سیاحت سے لائسنس یافتہ ہوٹلوں میں رہائش کا انتظام کریں اور اس کی مکمل تفصیلات نسک مسار پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کریں