ویٹیکن سٹی اٹلی میں نوسترا آئی تاتے کی 60 ویں سالگرہ کی پروقار تقریب

پاکستان سے چیئرمین مولانا محمد عاصم مخدوم  بھی پوپ لیو کی جانب سے مدعو  تھے
27 رکنی پاکستانی وفد کی 60 سالہ گولڈن جوبلی میں شرکت ، پوپ لیو کو پاکستانی قالین کا تحفہ
اٹلی(خصوصی رپورٹ)ویٹیکن سٹی اٹلی میں نوسترا آئی تاتے کی 60 ویں سالگرہ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پوپ لیو کی دعوت پر دنیا بھر سے عالمی راہنماوں نے شرکت کی۔پاکستان سے چیئرمین کل مسالک علماء￿  بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم کو بھی پوپ لیو کی جانب سے مدعو کیا گیا۔ اس موقع پر فادر جیمز چنن۔فادر نقاش اعظم۔مولانا محمد زبیر عابد۔ودیگر بھی ہمراہ تھے۔فادر جیمز چنن نے مولانامحمدعاصم مخدوم کی پاکستان میں بین المذاہب خدمات کا تذکرہ کیا جس پر پوپ لیو نے خوشی اور شادمانی کا بھر پور اظہار کیا۔ چیئرمین کل مسالک علماء￿  بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہا کہ ویٹیکن سٹی روم میں 60 سالہ گولڈن جوبلی بین المذاہب رواداری کے فروغ کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔پوپ لیو کی بین المذاہب رواداری کے لئے کی گئی تقریر ایک تاریخی دستاویز کی حامل ہے۔