2 ماہ سے تنخواہ نہ ملی، زمیندار کے ملازم کی خودکشی کی کوشش

کھڈیاں خاص، قصور(خصوصی رپورٹ)2 ماہ سیتنخواہ نہ ملنے پر زمیندار کے ملازم جبکہ نامعلوم وجہ پر نوجوان لڑکی نے خودکشی کی کوشش کی۔ نواحی گا ئوں روشن بھیلہ کا35 سالہ ندیم احمد جو زمیندار کے پاس بطور ملازم کام کر رہا تھا اسے مبینہ طور پر زمیندار نے دو ماہ سے تنخواہ نہیں دی تھی۔ گزشتہ روز دلبرداشتہ ہوکر ندیم احمد نے فصلوں میں سپرے کرنے والی زہریلی دوائی پی لی۔ حالت غیر ہونے پرپہلے مقامی ہسپتال ،بعد ازاں ریسکیو عملہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز بلھے شاہ ہسپتال قصور منتقل کردیا، جہاں حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔