گھریلو ملازم کی کم از کم تنخواہ 40 ہزار مقرر

گھریلو ملازمین رکھنے کیلئے لیٹرآف ایمپلائمنٹ لازمی، سالانہ چھٹیوں کے بھی حقدار
گھریلو ملازمین سے اوور ٹائم کی صورت میں دوگنا اجرت دینا ہوگی: نیا لیبر قانون
لاہور (کرائم رپورٹر ) پنجاب حکومت نے پہلی بار گھروں میں صبح سے شام تک کام کرنے والی ہزاروں گھریلو ملازمین کیلئے لیٹرآف ایمپلائمنٹ لازمی قرار دے دیا گیا اوور ٹائم کی صورت میں دوگنی اجرت اور میٹرنٹی لیوز بھی دینا ہوگی۔نئے لیبر قانون کے تحت گھریلو ملازمین کو نہ صرف ماہانہ اجرت 40 ہزا ر روپے ملے گی بلکہ سالانہ چھٹیاں بھی درکار ہوں گی۔ نئے قانون میں گھریلو ملازمین رکھنے کیلئے لیٹرآف ایمپلائمنٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ یونین کونسل کی سطح پر ڈِسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹی گھریلو ملازمین کے تنازعات کے حل کیلئے کام کرے گی۔ قانون کے تحت انہیں میٹرنٹی لیوز، صاف، محفوظ اور باعزت کام کی جگہ فراہم کرنا ہوگی۔لیبرقانوندوکالمذہنی صحت انسانی وقار، امید اور ترقی کی بنیاد ہے۔