اسلام آباد( آن لائن )حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کا ملک گیر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر رواں سال بھر میں غیر قانونی کرنسی کاروبار کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی گئیں۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سال 2025 کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف مجموعی طور پر 523 چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں، جن کے نتیجے میں 546 مقدمات درج کر کے 667 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 174 انکوائریوں کی تفتیش بھی مکمل کی گئی۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 1 ارب 99 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی