مئی میں آسمان پر 2 مکمل چاند دکھائی دیں گے

کراچی (خصوصی رپورٹ)ماہرینِ فلکیات کے مطابق مئی 2026 میں آسمان پر 1 نہیں بلکہ 2 مکمل چاند دکھائی دیں گے، شائقینِ فلکیات کے لیے ایک منفرد موقع ہے۔ پہلا مکمل چاند جسے فلاور مون کہا جاتا ہے، اس چاند کی مکمل روشنی کا عروج جمعہ کے روز دوپہر 1 بج کر 24 منٹ (EDT) پر ہو گا، تاہم شائقین اسے 1 رات پہلے اور 1 رات بعد بھی مکمل شکل میں دیکھ سکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق یورپ اور شمالی امریکا میں فلاور مون دیکھنے کا بہترین وقت جمعہ کی شام غروبِ آفتاب کے فوراً بعد ہے،دلچسپ بات یہ ہے کہ مئی کے اختتام پر ایک اور مکمل چاند جسے بلیو مون کہا جاتا ہے 31 مئی کو طلوع ہو گا، تاہم اسے دیکھنے کے لیے 30 مئی کی رات موزوں رہے گی، بلیو مون بھی یورپ اور شمالی امریکا میں غروبِ آفتاب کے بعد نظر آئے گا۔ماہرین کے مطابق اس طرح کا فلکی واقعہ تقریبا ً ہر ڈھائی سے 3 سال بعد پیش آتا ہے۔اس سے قبل ایسا منظر 2023 میں دیکھا گیا تھا، جبکہ آئندہ ایسا موقع 2028 تک دوبارہ نہیں آئے گا۔