لاہور(نیٹ نیوز)دنیا کا مقبول کھیلوں میں سے ایک کرکٹ کی اولمپکس کے بعد ایشین گیمز میں بھی دوبارہ واپسی ہو گئی ہے ا?ئندہ برس میدان سجے گا۔کرکٹ کا شمار دنیا کے مقبول ترین کھیلوں میں کیا جاتا ہے اور کروڑوں کی تعداد میں اس کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں۔کرکٹ کو حال ہی میں لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں شامل کیا گیا ہے جس کے بعد اب اس کھیل کی ایشین اولمپک میں بھی واپسی ہو گئی ہے ور ا?ئندہ برس 2026 میں ہونے والے ایشیائی کھیلوں میں کرکٹ کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایشین اولمپک کونسل (اے او سی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ا?ئی سی سی) کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد کرکٹ کو ایشین گیمز میں باضابطہ طور پر شامل کیا گیا ہے۔اگلے برس 20 ویں ایشین گیمز 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک جاپان کے شہر ناگویا میں منعقد ہوں گے جس میں مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیمیں بھی حصہ لیں گی۔ایشین گیمز میں کرکٹ کی ٹاپ ٹیموں جن میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے ساتھ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی شرکت متوقع ہے۔