ایشین گیمز‘ پاکستان کے بعد بھارت بھی بارش کے باعث بغیر کھیلے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

بھارت نے اپنی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی بنیاد پر براہ راست کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی
نشین (سپورٹس دیسک)ایشین گیمز 2026 کے مینز کرکٹ مقابلوں میں بھارت نے افغانستان کے خلاف کوارٹر فائنل کھیلے بغیر ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔جاپان کے شہر نِشین میں پیر کو مسلسل بارش کے باعث کوروجی اسپورٹس پارک کا میدان کھیل کے قابل نہ ہوسکا جس کے نتیجے میں میچ ٹاس کے بغیر ہی میچ منسوخ کردیا گیا۔ٹورنامنٹ کے قوانین کے تحت ناک آئوٹ مرحلے میں بہتر رینکنگ رکھنے والی ٹیم کو اگلے مرحلے میں رسائی دی جاتی ہے۔بھارت نے اپنی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی بنیاد پر براہ راست کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی، جبکہ افغانستان گروپ اے میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے کوارٹر فائنل میں پہنچا تھا۔دفاعی چیمپئن بھارتی ٹیم یکم اکتوبر کو سیمی فائنل کھیلے گی جہاں اس کا مقابلہ کل شیڈول سری لنکا اور نیپال کے درمیان کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔