لاہور(نیٹ نیوز)لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا اسلام ا?باد یونائیٹڈ کے خلاف میچ ماحولیاتی بہتری کے نام منسوب کردیا۔لاہور قلندرز نے میچ سے قبل سبز رنگ کی خصوصی پٹیاں پہنیں، جو ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار مستقبل کی ا?گاہی کیلیے تیار کی گئی ہیں۔میچ سے قبل ماحولیاتی تحفظ کیلیے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس کی مہمان خصوصی سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب تھیں۔اس موقع پر سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے کہا کہ ذمے داری ہے اپنے پلیٹ فارم کو مثبت تبدیلی کے لیے استعمال کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہر فرد کو ماحول کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا چاہتے ہیں، کرکٹ صرف ایک کھیل نہیں مثبت تبدیلی کے لیے ایک طاقتور ذریعہ بھی ہے۔