سکٹس کی مالیت 70 لاکھ روپے،خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
کراچی (آئی این پی )کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دبئی سے آنے والی خاتون سے بڑی تعداد میں چاندی کے بسکٹس برآمد کر لئے گئے۔تفصیل کے مطابق پاکستان کسٹمزکی جانب سے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کی گئی جس میں دبئی سے آئی خاتون سے6 کلوگرام چاندی کے بسکٹ برآمد کیے گئے۔ ان بسکٹس کی مالیت تقریبا 70 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے ۔سول ایوی ایشن حکام کے مطابق خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔