جو کوئی آپ کو کہے اس کا پٹرول بم سے سر پھوڑ دور ان کے بہکاوے میں نہیں آنا، کوئی کہے وردی والے پر گولی چلاؤ، اس کے بہکاوے میں مت آنا
سرحدوںپرٹینشن سے ڈرنا نہیں، ہرچیزکا بہادری سے مقابلہ کرنا ہے:وزیراعلی کا ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب
لاہور(سپیشل رپورٹر)) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے بارڈرپرٹینشن سے ڈرنا نہیں، ہرچیزکا بہادری سے مقابلہ کرنا ہے۔صوبائی دارالحکومت میں ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا لاہورڈویڑن کے14ہزاربچوں کولیپ ٹاپ دیئے جا رہے ہیں،لیپ ٹاپ اور سکالرشپس پروگرام میں بچیوں کا حصہ زیادہ رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا سیاست کولوگ برا سمجھتے ہیں سیاست خدمت کا نام ہے، ہونہارطلبہ آج کے سپرسٹارزہیں، طلبا کومیرٹ پرلیپ ٹاپ اورسکالرشپس دیئے جا رہے ہیں، ہر سال ایک لاکھ لیپ ٹاپ طلبا کو فراہم کیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مریم نواز بچوں کومحنت کا ثمرملا،یہ بچوں کا حق ہے، صرف پنجاب نہیں پورے پاکستان کا مستقبل روشن ہے، افسوس گزشتہ پانچ سال لیپ ٹاپ سے طلبا محروم رہے۔مریم نواز نے دوران خطاب وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کی طلبا کیلیے جانے والی کاوشوں اور اقدامات کی بھی تعریف کی۔ان کا کہنا تھا کہ کہ میں بہت مشکل مراحل سیگزری ہوں جیل میں تھی تووالدہ فوت ہوگئی، ڈیتھ سیل میں رہی ، لیکن کبھی ہمت نہیں ہاری، میں آپ کی ماں کی طرح ہوں تمام خوابوں کوپورا کروں گی۔۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بارڈرپرٹینشن ہے، ڈرنا نہیں ہے، ہرچیزکا بہادری سے مقابلہ کرنا ہے، قوم کے بیٹے،بیٹیاں افواج پاکستان کومیسج دیں ہم سب ان کے پیچھے کھڑے ہیں، قوم سکیورٹی فورسزکیشانہ بشانہ ہے، آپ کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سیہوآپ کا ہرقدم ملک کی بھلائی کیلییاٹھنا چاہیے۔مریم نواز کا کہنا کہ جو کوئی آپ کو کہے اس کا پٹرول بم سے سر پھوڑ دور ان کے بہکاؤے میں نہیں آنا، اگر کوئی کہے وردی والے پر گولی چلاؤ، اس کے بہکاویمیں مت آنا۔ جولوگ اس بہکاوے میں آئے وہ جیلوں میں سڑ رہے ہیں، جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کا آپ نے ساتھ نہیں دینا، ہم نیان کا آلہ کارنہیں بننا، میرے ساتھ ملکرنعرہ لگاؤ آواز بارڈر تک جانی چاہیے، مریم نواز نے طلبا کے ساتھ مل کر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔