ویب ڈیسک: بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا، جب ایک بندر مہمانوں کی پلیٹ سے کھانا چرا کر فرار ہوگیا۔
تقریب میں مہمان حیران، لوگ مسکرانے پر مجبور
بھارت میں بندروں کی شرارتیں کوئی نئی بات نہیں، اکثر ان کی مزاحیہ حرکات کی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ اس مرتبہ ایک شادی کی تقریب میں مہندی کے دوران مہمان اس وقت حیران رہ گئے جب ایک بندر اچانک تقریب میں داخل ہوا اور کھانے پر دھاوا بول دیا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بندر اسٹیج کے دوسری طرف گیا اور ایک مہمان کی پلیٹ سے کھانا چھین کر تیزی سے بھاگ گیا۔ شادی میں موجود لوگ اس مضحکہ خیز منظر کو دیکھ کر ہنسی روک نہ سکے۔
انٹرنیٹ صارفین کے دلچسپ تبصرے
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے، اور صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں، کچھ لوگوں نے اسے "بندر کی دعوت" قرار دیا، جبکہ کچھ نے مذاقاً کہا کہ "یہ شادی میں بلا دعوت مہمان تھا!"