نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں پارٹی میں لڑائی ہونے پر دوست نے دوست کا کان کاٹ کر نگل لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے شہر تھانے میں پیش آیا جہاں کچھ دوست مل کر ہائوسنگ سوسائٹی میں پارٹی کررہے تھے۔رپورٹ کے مطابق وکاس مینن اور شراون لیکھا بھی اپنے دوستوں کے ہمراہ پارٹی میں موجود تھے کہ اچانک دونوں کے درمیان بحث ہوئی جو جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔ شراون لیکھا نے بتایا کہ وکاس نے لڑتے ہوئے اس کے کان پر زور سے کاٹا اور نگل لیا جس کے بعد وہ فوری ہسپتال روانہ ہوا۔شراون نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کی شکایت پولیس میں بھی درج کروائی جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے وکاس کو گرفتار کرلیا۔