لاہور(کرائم رپورٹر)غازی آباد کے علاقہ میں چھوٹو گینگ کی کارروائی بچوں نے لڑائی کے بہانے شہری کی جیب کاٹ لی بتایا گیا ہے کہ لڑائی کے بہانے جیب تراشی کا واقعہ غازی آباد کے علاقہ میں پیش آیاواقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی فوٹیج میں بچوں کو شہری کے قریب جھگڑا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جھگڑے کے دوران ایک بچہ شہری کی جیب کاٹ لیتا ہے پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی