پاکستان اورچین کے درمیان خلائی تعاون کا سمجھوتہ مضبوط دوستی کا عکاس ہے :وزیراعظم

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے  پاکستان اورچین  خلائی تعاون کے فرو غ کے لئے اقدام اٹھا رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان خلائی تعاون کا سمجھوتہ مضبوط دوستی کا عکاس ہے ۔ پاکستان کے پہلے مینڈ اسپیس مشن کے حوالے سے سپارکو اور چین کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ یہ ایک عظیم موقع ہے پاکستان اورچین  خلائی تعاون کے فروغ کے لئے اقدام اٹھا رہے ہیں ۔ دونوں  کے درمیان خلائی تعاون کا سمجھوتا  مضبوط دوستی کا عکاس ہے۔ خلا ئی شعبے کی ترقی کے لئے چین کا  کردار اہم ہے ۔