سابق صوبائی وزیر شوکت علی یوسفزئی کو پاکستان تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا چیپٹر کا صوبائی سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا گیا ہے۔
یہ تقرری صوبائی صدر جنید اکبر خان کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی، جبکہ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس پر صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر خان کے دستخط موجود ہیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق یہ تنظیمی تبدیلی اس وقت کی گئی جب ملک عادل اقبال نے معاون خصوصی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے پر تقرری کے بعد پارٹی عہدے سے علیحدگی اختیار کی، جس کے باعث یہ خالی عہدہ پر کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد پارٹی کے اندر تنظیمی سطح پر نئی ذمہ داریوں کی تقسیم مکمل کر دی گئی ہے۔