تحصیل خال کے علاقے کنڈو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں مسجد کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں پی ایچ ڈی کے طالب علم ابراہیم خان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق، ابراہیم خان مسجد میں مطالعہ کر رہا تھا کہ اسی دوران فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ طالب علم کے قتل کی وجہ کیا ہے، مگر پولیس نے تمام پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے۔نوجوان اسکالر ڈاکٹر ابراہیم خان انگلینڈ میں زیر تعلیم تھا اور عید منانے کے لیے اپنے گھر آیا تھا۔ اس واقعے نے علاقے میں غم و غصہ کی لہر دوڑادی ہے، اور پولیس واقعہ کی شدت سے تفتیش کررہی ہے تاکہ قاتلوں کا سراغ لگایا جا سکے۔