زلزلے سے 50 ہزار افراد لقمہ اجل بنے،جبکہ ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوئے تھے:ماہرین
کوئٹہ (آئی این پی) 31 مئی 1935 کو کوئٹہ میں آنے والے ہولناک زلزلے کو 91 سال مکمل ہو گئے۔31 مئی 1935 کوکوئٹہ میں ہولناک زلزلہ آیا، 50ہزارکی آبادی لقمہ اجل بنی،زلزلے سے قبل کوئٹہ لٹل پیرس کے نام سے جانا جاتاتھا،لیکن زلزلے نے پل میں ہی شہرکو تہس نہس کردیا تھا،زلزلے کاشماربرصغیر کے تباہ کن زلزلوں میں ہوتا ہے،زلزلے کی شدت 7.7 تھی۔ماہرین کے مطابق بلوچستان کا خطہ فالٹ لائنزپر واقع ہونے کے باعث زلزلوں کے حوالے سے حساس سمجھا جاتا ہے،اسی لئے این ڈی ایم ایکی جانب سینئی زلزلہ گائیڈ لائنزجاری کی گئی ہیں،گائیڈ لائنزمیں نئی عمارتوں کی تعمیر میں مضبوط سٹرکچر اور معیار کا خیال رکھا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق زلزلہ گائیڈ لائنز کا مقصد قدرتی آفت کے دوران جانی و مالی نقصان کو کم کرنا ہے۔